Scroll Top

اسسٹنٹ کمیشنر خانپور کی فلورا فاؤنڈیشن کے ساتھ درخت لگانے کی مہم کا آغاز

WhatsApp Image 2024-01-26 at 01.42.18_7abd516c

فلورا فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے خانپور، ضلع رحیم یار خان میں ایک ملین درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت بروز بدھ مورخہ29 نومبر کو سید الطاف حسین بلاک، تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال، خان پور میں اسسٹنٹ کمیشنر خان پور شبیر احمد ڈوگر صاحب نے دیگر معززین کے ساتھ مل کر پھلدار درخت لگائے ۔ اس موقع پر اے سی صاحب نے فلورا فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور خان پور کو سر سبز و شاداب بنانے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر فلورا فاؤنڈیشن کے فاننس سیکریٹری محمد وقاص جٹ ، ڈاکٹر غلام فرید صاحب(انچارج آئی اسپتال), سٹیزن رائٹس فورم جنوبی پنجاب کے چئیرمین و انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے نائب صدر سردار ساجد محمود خان رند، اکرام شفیع (انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنوبی پنجاب)، میاں شاہنواز(انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنوبی پنجاب) ، حمزہ بلال خان (بلدیہ خان پور)، یوسف خان (اے سی آفس) اور جاوید (سٹی پارک انچارج) نے بھی اپنے ہاتھوں سے درخت لگائے ۔

اس ایکٹوٹی کے تمام پھلدار درخت صحافی اور یوٹیوبرصدیق جان صاحب نے اپنی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے سپانسر کیے، اللہ تعالی قبول فرما ئے ، آمین۔

اس منصوبہ کے تحت خانپور شہر میں عوامی مقامات جیسے پارکس، تعلیمی اور کاروباری اداروں، کھیل کے میدانوں، گھروں، نہروں، کھیتوں اور سڑکوں کے کناروں، قبرستانوں میں پھل دار اور سایہ دار درخت لگائے جائیں گے ان شاء اللہ

Leave a comment