Scroll Top

خانپور گرین انڈیپنڈنس ڈرائیو: فلورا فاونڈیشن کا باقاعدہ افتتاح

WhatsApp Image 2024-01-23 at 15.33.16_bdafc4fa

اج مؤرخہ 11۔8۔2023 بروز جمعہ کو خانپور گرین انڈیپنڈنس ڈرائیو شعور اگاہی مہم کے سلسلے میں فلورا فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے شجرکاری مہم 2023 24 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خانپور شبیر احمد ڈوگر تھے۔مہمانان گرامی چیف افیسسر بلدیہ خانپور سردار خالد محمود خان ببر ،سٹیزن رائٹس فورم جنوبی پنجاب کے چئیرمین و انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے نائب صدر سردار ساجد محمود خان رند، ماہر تعلیم سابقہ پرنسپل قائد ایجوکیشنل ٹیچرز ٹریننگ اکیڈمی خانپور محترمہ نصرت جہاں ،زراعت افیسر شہزاد جنید خان ،بار ایسوسی ایشن کےصدرراو عبدالروف وکلاء برادری، ،تحصیل خانپور کے صدر محمد اکرام شفیع،نائب صدر جام خلیل احمد لاڑ سابقہ کونسلر، ڈویژن بہاولپور کے نائب صدر محمد قاسم خلیل درخواستی، تھے۔ فلورا فاونڈیشن کےسرپرست محمد سلیم۔ صدر عمر انعام، جنرل سیکریٹری محمد جمیل اقبال فنانس سیکرٹری محمد وقاص جٹ، فلیکس جم کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری فرحان جاوید نے کہا کہ سرسبز وشاداب پاکستان ھماری اولین ترجیح ہے اور اس دفعہ تحصیل خانپور میں جشن آزادی پاکستان ھم سرسبز وشاداب جشن ازادی خانپور کے عنوان سے منا رھے ھیں۔ایک ملین درخت لگانے کے منصوبے کو جاری رکھا جائے گا پودوں کی ابیاری کریں اور حفاظت کریں ماحول کو صاف شفاف اور خوشگوار بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔ ائیے ھم سب ملکر اپنی تحصیل خانپور کو صاف ستھرا اور سرسبز وشاداب بنانے میں اپنا اھم کردار ادا کریں اس موقع پر سول ڈیفنس آرگنائزیشن خانپور کے پوسٹ وارڈن اے ٹو شاھد محمود، پوسٹ وارڈن بی ٹو ڈاکٹر زاھد جاوید، وارڈنز،قدیر احمد،میڈیا ایڈوائزر شاکر حسین، روہی چینل کے رپورٹر اور سماجی شخصیت عامرسہیل درخواستی، خانپور سماجی مزہبی اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی

 

Leave a comment