Scroll Top

“محرم کی یاد میں فلورا فاونڈیشن کے لیڈرز نے خموشاں قبرستانوں میں پودے لگائے اور دعا کی.”

WhatsApp Image 2024-01-02 at 15.20.02_987f4264

فلورا فاونڈیشن کے فنانس سیکرٹری محمد وقاص جٹ سٹیزن رائٹس فورم جنوبی پنجاب کے چئیرمین و انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے نائب صدر سردار ساجد محمود خان رند اور تحصیل خانپور کے صدر محمد اکرام شفیع نے 9 محرم الحرام کے سلسلہ میں جٹکی بستی قبرستان، و بخاری قبرستان میں پودے لگائے۔شہر خموشاں قبرستانوں میں عزیزو اقارب اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دینے ائے قبروں کی مرمت کی۔اور پودے لگائے۔سردار ساجد محمود خان رند نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ھے اور نبی اکرم ص کی سنت مبارکہ ھے لہزا ھمیں قبرستانوں میں بھی پودے لگانے چاہئیے اور ان کی ابیاری حفاظت کریں تاکہ شہر خموشاں قبرستانوں میں سایہ دار و پھل دار درخت لگا کر ھمیں اجر عظیم حاصل کرنا چاہئیے۔فلورا فاونڈیشن دس ملین درخت لگانے کے منصوبے کو جاری رکھے ھوئے ھے۔کراچی سے تشریف لائے ھوئے رئیس محمد احمد نے بھی اپنے والدین ،رئیس محمد اقبال اور محمد اکرام شفیع نے اپنے والدین اور عزیزو اقارب کی قبروں پر پودے لگائےاور دعائے مغفرت کی ۔اللہ تعالٰی قبرستانوں میں مقیم تمام مرحومین کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں آمین

Leave a comment