Scroll Top

Plant a Million Tree Campaign

Plantation at Tehsil Headquarters Hospital Khanpur
فلورا فاؤنڈیشن اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے پلیٹ فارم سے خان پور شہر میں دس لاکھ درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت بدھ 3 اگست 2022 کو ڈاکٹر خان وزیر ایم ایس خان پور کی زیر نگرانی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال خان پور میں شجر کاری کی، ڈاکٹر خان وزیر (ایم ایس خان پور ), ڈاکٹر اشتیاق بھٹی (ڈپٹی ہیلتھ آفیسر)، مخدوم عاشق حسین (پی ایس مخدوم خسرو بختیار) نے اپنے ہاتھوں سے درخت لگائے ۔ فلورا فاؤنڈیشن کا ممبر شپ فارم پر کیا اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کروائی۔
رئیس اقبال ۔ عبد اللہ خان، کاشف امین، قمر انعام، شہباز شفیق نے ممبر شپ فارم پر کیے ۔
اس موقع پر فلورا فاونڈیشن کے سیکریٹری جمیل اقبال فاننس سکریٹری محمد وقاص جٹ اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند موجود تھے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین یا رب العالمین

Leave a comment