Scroll Top

Plant a million tree campaign – Koti Minor Canal Khan Pur

298026395_1136980666888863_4241247899613122687_n
حضرت جابر ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جومسلمان درخت لگاتاہے پھر اس میں سے جتنا حصہ کھالیاجائے وہ درخت لگانے والے کے لیے صدقہ ہوجاتا ہے اور جو اس میں سے چوری کر لیا جائے وہ بھی صدقہ ہوجاتا ہے یعنی اس پربھی مالک کو صدقہ کا ثواب ملتاہے اور جتنا حصہ اس میں سے چرند کھالیتے ہیں وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہوجاتاہے اور جتنا حصہ اس میں سے پرندے کھالیتے ہیں وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہوجاتاہے (غرض یہ کہ) جو کوئی اس درخت میں سے کچھ بھی پھل وغیرہ لے کر کم کردیتا ہے تو وہ اس درخت لگانے والے کے لیے صدقہ ہوجاتاہے۔ (مسلم)
فلورا فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے خانپور، ضلع رحیم یار خان میں ایک ملین درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت 100 مزید (پھلدار) درخت پیر، 1 اگست 2022 کو کوٹی مائنر نہر (دین پور والی) کے کنارے لگائے ہیں، الحمدللہ
اس موقع پر فلورا فاونڈیشن کے کی ٹیم، چیئرمین محمد سلیم زاہد، سیکریٹری جمیل اقبال، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند اور نائب صدر محمد قاسم خلیل الرحمٰن درخواستی اور حسن بلال نے اپنے ہاتھوں سے درخت لگائے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین یا رب العالمین

Leave a comment