
فلورا فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے اشتراک سے خان پور شہر میں دس لاکھ درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت وفد نے جمعۃ المبارک 5 اگست 2022 کو دین پور شریف کے قبرستان میں شجرکاری مہم 2022 23 کے حوالے سے پودے لگائے اور سرسبز وشاداب پاکستان کے لئے دعا کی۔
دین پور شریف کے قبرستان میں شجر کاری میں مذکورہ بالا اداروں کے منتظمین اور سٹاف نے بھرپور حصہ لیا جس میں فلورا فاونڈیشن کے چیئرمین محمد سلیم زاہد، سیکریٹری جمیل اقبال، کوآرڈینیٹر محمد زبیر دین پوری اور لیبر عبداللہ رشید، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند اور نائب صدر محمد قاسم خلیل درخواستی اور جمیعت علمائے اسلام خان پور کے جنرل سیکرٹری مولانا ضیاء الرحمن درخواستی نے اپنے ہاتھوں سے درخت لگائے۔
اللہ تعالٰی تمام قبرستان والوں کی مغفرت فرمائیں اور پودوں کو تن آور درخت بنائیں اس کارخیر کو قبول و منظور فرمائیں اور کثیر عوام الناس کو اس سے مستفید فرمائیں اور ٹوٹی پھوٹی کاوشیں قبول و منظور فرمائیں ۔آمین