Scroll Top

شہروں کو محدود کرنے کا فیصلہ

76793165_536037413627048_9066962745412288512_n

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے شہروں کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہماری توجہ شہروں کے پھیلاؤ کی بجائے بلند عمارتیں بنانے پر مرکوز ہے،پہلی مرتبہ کسی حکومت نے بڑے پیمانے پر ماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدام اٹھایا تھا،تمام مذاہب انسانیت کی فلاح و بہبود کا درس دیتے ہیں۔ 3 روز ساتویں ریجنل ایشیائی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں گھنے جنگلات، طویل صحرا، بلند ترین پہاڑی سلسلے ہیں، شہروں میں رہنے والے زیادہ تر پاکستانی پاکستان کی خوبصورتی کو نہیں دیکھ پاتے۔وزیراعظم یہاں 12 ایکولوجیکل زونز ہیں صحرا سے لے کر ہمالیہ تک پاکستان قدرتی وسائل اور خوبصورتی سے مالا مال ملک ہے،ہمیں مستقبل کی نسلوں کا احساس کرکے فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں ان خوش قسمت پاکستانیوں میں شامل ہوں جو پاکستان کے تمام علاقے گھوم چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے جلد ہی قدرتی ماحول کو پہنچنے والے نقصانات کا احساس ہوگیا تھا، میں نے آبادی میں اضافے کی وجہ سے ہونے والی تباہی کو دیکھا لیکن حکومتوں نے بھی اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔عمران خان نے کہا کہ جب میں پیدا ہوا اس وقت پاکستان کی آبادی 4 کروڑسے کم تھی اور آج پاکستان کی آبادی 22 کروڑ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 2013 میں خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کے بعد ہم نے بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا تھا، پہلی مرتبہ کسی حکومت نے بڑے پیمانے پر ماحولیاتی تحفظ کے لیے اقدام اٹھایا تھا۔ انہوںنے کہاکہ بلین ٹری سونامی میں مقامی آبادی کو بھی شامل کیا گیا اور ہم نے اب ملک گیر سطح پر 10 بلین ٹری سونامی کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے کے بعد خیبرپختونخوا میں ٹمبر مافیا کی صورت میں بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا اور ٹمبر مافیا سے مقابلے میں 10 فاریسٹ گارڈز نے جانوں کا نذرانہ دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے شہروں کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہماری توجہ شہروں کے پھیلاؤ کی بجائے بلند عمارتیں بنانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں فضائی اور آبی آلودگی پر قابو پانے کی طرف توجہ نہیں دی گئی، ایک وقت میں نئی دہلی بہت صاف شہر ہوا کرتا تھا اب آلودگی سے بہت متاثر ہوچکا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایسا ہی لاہور میں ہورہا ہے لاہور کا شمار آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے میں لاہور میں پلا بڑھا جس کی آب و ہوا بہت صاف ستھرا تھا لیکن اب لاہور ایک بہت بڑا شہر بن چکا ہے اور 10 سال میں 70 فیصد سے زائد درخت کاٹے جاچکے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام مذاہب انسانیت کی فلاح و بہبود کا درس دیتے ہیں۔

Comments (1)

Hi, this is a comment.
To get started with moderating, editing, and deleting comments, please visit the Comments screen in the dashboard.
Commenter avatars come from Gravatar.

Leave a comment