Islamabad, Pakistan

Plantation at Government Secondary School, Khan Pur Road, Sahaja

Government Secondary School, Khan Pur Road, Sahaja
فلورا فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے اشتراک سے خان پور شہر میں دس لاکھ درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت وفد نے ہفتہ 6 اگست 2022 کو گورنمنٹ سکینڈری اسکول، خان پور روڈ ، سہجہ میں اسکول کے پرنسپل غلام مصطفی صاحب اور سابقہ ضلعی ایجوکیشن آفیسر بشیر احمد گل صاحب کے ساتھ ملکر پودے لگائے۔
ادارہ کے پرنسپل غلام مصطفی صاحب نے وفد درخواست کی کہ اسکول میں زیادہ سے زیادہ پھلدار پودے ڈونیٹ کیے جائیں کیونکہ نہ صرف یہ صدقہ جاریہ ہیں بلکہ ہر موسم میں ہونے والی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بھی فراہم کرتے ہیں۔
اس موقع پر فلورا فاونڈیشن کے سیکریٹری جمیل اقبال، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند، نائب صدر محمد قاسم خلیل درخواستی اور جمیعت علمائے اسلام خان پور کے جنرل سیکرٹری مولانا ضیاء الرحمن درخواستی بھی ساتھ موجود تھے۔ اللہ تعالٰی قبول فرمائیں۔

Leave a comment