Scroll Top

Plan a million tree campaign – Govt Postgraduate College Khan Pur

Plantation at Govt Postgraduate College Khanpur
خان پور شہر میں دس لاکھ درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت جمعرات 4 اگست 2022 کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خانپور میں فلورا فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے اشتراک سے ادارہ کے پرنسپل پروفیسر رفیق احمد صدیقی کے ساتھ ملکر کالج میں شجرکاری مہم 2022 23 کے حوالے سے پودے لگائے۔ اس بات کا عزم کیا گیا کہ پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، ائیے ھم سب ملکر پاکستان کو سر سبز شاداب بنائیں فلورا فاونڈیشن نے پوری ٹیم کے ساتھ ملکر انسانیت کی خدمت کے حوالے سے پودے لگانے کا کام شروع کر دیا ہے اللہ تعالٰی سب کو جزائے خیر دے۔ آمین
پروفیسر ساجد محمود صاحب اور جمیل اقبال نے پروفیسر رفیق احمد صدیقی صاحب کے ساتھ کالج میں منعقدہ جشن آزادی سے متعلقہ تقریب میں بھی شرکت کی اور طلباء اور طالبات کے صلاحیتوں کو سراہا ۔
اس موقع پر فلورا فاونڈیشن کے چیئرمین محمد سلیم زاہد، سیکریٹری جمیل اقبال، فاننس سکریٹری محمد وقاص جٹ اور لیبر عبداللہ رشید، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند اور سینئر وائس چیئرمین محمد اکرام شفیع قریشی اور جمیعت علمائے اسلام خان پور کے جنرل سیکرٹری مولانا ضیاء الرحمن درخواستی بھی موجود تھے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین یا رب العالمین

Leave a comment