Scroll Top

Plant a million tree campaign

296107557_1136635963590000_6819389157446845221_n
خان پور شہر میں دس لاکھ درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت جمعرات 4 اگست 2022 کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر آفس خانپور میں فلورا فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے اشتراک سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اصغر علی قمر صاحب کے ساتھ ملکر کالج میں شجرکاری مہم 2022 23 کے حوالے سے پودے لگائے۔ اس بات کا عزم کیا گیا کہ پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، ائیے ھم سب ملکر پاکستان کو سر سبز شاداب بنائیں فلورا فاونڈیشن نے پوری ٹیم کے ساتھ ملکر انسانیت کی خدمت کے حوالے سے پودے لگانے کا کام شروع کر دیا ہے اللہ تعالٰی سب کو جزائے خیر دے۔ آمین
اس موقع پر فلورا فاونڈیشن کے چیئرمین محمد سلیم زاہد، سیکریٹری جمیل اقبال، فاننس سکریٹری محمد وقاص جٹ اور لیبر عبداللہ رشید، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند اور سینئر وائس چیئرمین محمد اکرام شفیع قریشی اور جمیعت علمائے اسلام خان پور کے جنرل سیکرٹری مولانا ضیاء الرحمن درخواستی بھی موجود تھے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین یا رب العالمین

Leave a comment