
فلورا فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے اشتراک سے خان پور شہر میں دس لاکھ درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت وفد نے جمعرات 4 اگست 2022 کو الپائن ڈگری کالجز خانپور میں پروفیسر عطاء محمد قریشی صاحب سے ملاقات کی اور شجرکاری مہم 2022 23 کے حوالے سے پودے لگائے اور سرسبز وشاداب پاکستان کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر وفد نے الپائن گروپ آف سکولز اینڈ کالجز میں زیادہ سے زیادہ انڈور اور آؤٹ ڈور پودے لگانے کا عزم کیا اور پروفیسر عطاء محمد قریشی صاحب نے ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔
الپائن گروپ آف سکولز اینڈ کالجز خان پور میں شجر کاری میں مذکورہ بالا اداروں کے منتظمین اور سٹاف نے بھرپور حصہ لیا جس میں پروفیسر عطاء محمد قریشی صاحب الپائن گروپ آف سکولز اینڈ کالجز، فلورا فاونڈیشن کے چیئرمین محمد سلیم زاہد، سیکریٹری جمیل اقبال فاننس سکریٹری محمد وقاص جٹ اور لیبر عبداللہ رشید، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند اور سینئر وائس چیئرمین محمد اکرام شفیع قریشی اور جمیعت علمائے اسلام خان پور کے جنرل سیکرٹری مولانا ضیاء الرحمن درخواستی نے اپنے ہاتھوں سے درخت لگائے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین یا رب العالمین