
فلورا فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے اشتراک سے خان پور شہر میں دس لاکھ درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت وفد نے جمعۃ المبارک 5 اگست 2022 کو دین پور شریف کے گورنمنٹ گرلز اسکول میں شجرکاری مہم 2022 23 کے حوالےسے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر زنانہ ساجدہ سلطانہ اور پرنسپل ادارہ کے ساتھ مل کر پودے لگائے اور سرسبز وشاداب پاکستان کے لئے دعا کی۔
اس موقع پر شجرکاری مہم 2022 23 کے حوالے سے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر زنانہ ساجدہ سلطانہ نے کہا کہ سرسبز وشاداب پاکستان اور سرسبز وشاداب تعلیمی ادارے ھمارے طلباء و طالبات کے بہتر مستقبل کے لئے بے حد ضروری ھے۔ماحولیاتی آلودگی کا واحد حل یہ ہے کہ ھم زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ماحول کو صاف شفاف، خوشگوار بنانا ھم سب کی ذمہ داری ھے۔
اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ بوائز سکینڈری سکول دین پور شریف شرافت علی صاحب، فلورا فاونڈیشن کے چیئرمین محمد سلیم زاہد، سیکریٹری جمیل اقبال، فایننس سیکریٹری محمد وقاص جٹ اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند اور نائب صدر محمد قاسم خلیل درخواستی اور جمیعت علمائے اسلام خان پور کے جنرل سیکرٹری مولانا ضیاء الرحمن درخواستی بھی ساتھ موجود تھے۔ اللہ تعالٰی قبول فرمائیں۔