Scroll Top

Plant a million tree campaign-Din Pur Shreef School

Plantation at din Pur School
فلورا فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے اشتراک سے خان پور شہر میں دس لاکھ درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت وفد نے جمعۃ المبارک 5 اگست 2022 کو دین پور شریف کے گورنمنٹ بوائز سکینڈری اسکول میں شجرکاری مہم 2022 23 کے حوالے سے پودے لگائے اور سرسبز وشاداب پاکستان کے لئے دعا کی۔
دین پور شریف کے اسکول شجر کاری میں مذکورہ بالا اداروں کے منتظمین اور سٹاف نے بھرپور حصہ لیا جس میں پرنسپل ادارہ شرافت علی صاحب، فلورا فاونڈیشن کے چیئرمین محمد سلیم زاہد، سیکریٹری جمیل اقبال، فایننس سیکریٹری محمد وقاص جٹ اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند اور نائب صدر محمد قاسم خلیل درخواستی اور جمیعت علمائے اسلام خان پور کے جنرل سیکرٹری مولانا ضیاء الرحمن درخواستی نے اپنے ہاتھوں سے درخت لگائے، اللہ تعالٰی قبول فرمائیں اور پودوں کو تن آور درخت بنائیں اس کارخیر کو قبول و منظور فرمائیں اور کثیر عوام الناس کو اس سے مستفید فرمائیں اور ٹوٹی پھوٹی کاوشیں قبول و منظور فرمائیں ۔آمین

Leave a comment