Scroll Top

PLANT A MILLION TREE CAMPAIGN IN KHAN PUR

Plantation At Government Special Education Center Khanpur
فلورا فاؤنڈیشن اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے پلیٹ فارم سے خان پور شہر میں دس لاکھ درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت بدھ 3 اگست 2022 کو گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر خانپور میں میڈم صائمہ اقبال پرنسپل گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن) سے ملاقات کی اور شجرکاری مہم 2022 23 کے حوالے سے پودے لگائے اور مستقبل میں سکول کے لانز کو خوبصورت بنانے کا عزم کیا۔جس پر پرنسپل صائمہ اقبال نے تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر خان پور میں شجر کاری میں مذکورہ بالا اداروں کے منتظمین اور سٹاف نے بھرپور حصہ لیا جس میں فلورا فاونڈیشن کے چیئرمین محمد سلیم زاہد، سیکریٹری جمیل اقبال فاننس سکریٹری محمد وقاص جٹ اور لیبر محمد ریاض، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند اور گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر سے میڈم صائمہ اقبال، ندیم، محمد عباس نے اپنے ہاتھوں سے درخت لگائے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین یا رب العالمین

Leave a comment