Scroll Top

Plant a million tree campaign -Rescue 1122 Head Office Khan Pur

Rescue 1122 Head Office Khan Pur
فلورا فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے اشتراک سے خان پور شہر میں دس لاکھ درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت وفد نے جمعرات 4 اگست 2022 کو ریسکیو 1122 ہیڈ آفس خانپور کا دورہ کیا۔
فلورا فاونڈیشن کے چیئرمین محمد سلیم زاہد، سیکریٹری جمیل اقبال فاننس سکریٹری محمد وقاص جٹ اور لیبر عبداللہ رشید، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند اور سینئر وائس چیئرمین محمد اکرام شفیع قریشی، نائب صدر محمد قاسم خلیل الرحمٰن درخواستی اور جمیعت علمائے اسلام خان پور کے جنرل سیکرٹری مولانا ضیاء الرحمن درخواستی نے انچارج ریسکیو 1122خانپور محمد وسیم، محمد فرخ اور محمد توقیر کے ساتھ ملکر پودے لگائے اور خانپور کو سرسبز وشاداب بنانے کا عزم کیا ریسکیو 1122خانپور کے ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عدیل غفار نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین یا رب العالمین

Leave a comment