Scroll Top

PLANT A MILLION TREE COMPAIGN

DSP Khanpur Muhammad Amjad Javed Kamboh
فلورا فاؤنڈیشن اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے پلیٹ فارم سے خان پور شہر میں دس لاکھ درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت ڈی ایس پی آفس کا وزٹ کیا گیا اور ڈی ایس پی خانپور محمد امجد جاوید کمبوہ سے تفصیلی ملاقات کی گئی۔ ڈی ایس پی صاحب نے اپنے ہاتھوں سے شجر کاری کی اور فلورا فاؤنڈیشن کا ممبرشپ فارم پر کیا اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔
ملاقات میں تحصیل خانپور میں محرم الحرام کے سلسلہ میں امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور ہر بشر دو شجر ،سرسبز وشاداب پاکستان، سرسبز وشاداب خانپور کے حوالے سے منصوبہ سازی کی گئ ۔ شجرکاری مہم 2022 23 کے حوالے سے پودے بھی لگائے۔ انہوں نے کہا کہ سرسبز وشاداب پاکستان ھماری اولین ترجیح ہے۔ الودگی کو ختم کرنے کا واحد حل ھم زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں درختوں سے تازہ اب و ھوا اور ماحول خوشگوار ھوتا ھے اور جو شخص پودوں اور پرندوں سے پیار کرتا ہے وہ قدرت کے قریب ہوتا ہے اسکی ذات سے کسی کو نقصان نہیں پہنچ سکتا، ہر بشر اپنے حصے کے پانچ پودے اپنے گلی محلے، گھروں قصبوں میں ضرور لگائیں تاکہ ھماری انے والی نسلوں کو فائدہ پہنچے، زیادہ سے زیادہ سایہ دار اور پھل دار پودے لگائیں۔
فلورا فاونڈیشن کے چیئرمین محمد سلیم زاہد، سیکریٹری جمیل اقبال فاننس سکریٹری محمد وقاص جٹ اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند، جنرل سیکریٹری محمد فرحان کمبوہ، جوائنٹ سیکرٹری شاھد اسحاق، انفارمیشن سیکریٹری جام عبدالمجید جاوید ،ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن تحصیل خانپور کے صدر ساجد انور کمبوہ بھی موجود تھے۔
اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین یا رب العالمین

Leave a comment