
فلورا فاؤنڈیشن اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے پلیٹ فارم سے خان پور شہر میں دس لاکھ درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت بدھ 3 اگست 2022 کو نیاز احمد اہیر کی زیر نگرانی میڈوز گرامر سکول، خان پور میں شجر کاری ہوئی، جناب نیاز احمد اہیر نے اپنے ہاتھوں سے درخت لگائے۔ اور فلورا فاؤنڈیشن کا ممبر شپ فارم پر کیا اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کروائی۔
اس موقع پر فلورا فاونڈیشن کے چیئرمین محمد سلیم زاہد، سیکریٹری جمیل اقبال فاننس سکریٹری محمد وقاص جٹ اور لیبر محمد ریاض، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند موجود تھے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین یا رب العالمین