
اج مورخہ 28 جنوری بروز ہفتہ بلدیہ خانپور کی مسجد میں فلورا فاونڈیشن اور انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے اشتراک سے پودے لگائے گئیے محمد وقاص جٹ فنانس سیکرٹری سردار ساجد محمود خان رند تحصیل چئیرمین، سینئر وائس چیئرمین محمد اکرام شفیع، محمد وقار نے بلدیہ عملہ کے ساتھ ملکر پودے لگائے درخت لگانے کا کام جاری رھے گا۔تحصیل خانپور میں ایک ملین درخت لگائے جائیں گے سردار ساجد محمود خان رند کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ھے اور نبی اکرم ص کی سنت مبارکہ ھے ائیے ھم سب ملکر اپنے حصے کی شمع روشن کریں اور انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ تحصیل خانپور کو صاف ستھرا اور سرسبز وشاداب بنائیں ماحولیاتی آلودگی کا واحد حل زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی ابیاری حفاظت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر بشر دو شجر کی پالیسی پر عمل پیرا ھو تازہ آکسیجن کے لئے ضروی ھے کہ ھم زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔ماحول کو خوشگوار بنانے میں اپنا اھم کردار ادا کریں فلورا فاونڈیشن کے صدر میاں عمر انعام ،جنرل سیکریٹری محمد جمیل اعر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں