Scroll Top

Plantation at Central Public School Khanpur

Central Public School Khanpur

فلورا فاونڈیشن اور انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے چیئرمین پروفیسر سردار ساجد محمود خان رند کی قیادت میں سینٹرل پبلک سکول خانپور میں سیشن 2022 23 کے سلسلے میں شجرکاری کی گئ اور پودے لگائے۔ شجر کاری مہم کا افتتاح سردار ساجد محمود خان رند و سردار عامر کمال خان ڈاھر نے کیا۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے سینئر وائس چیئرمین محمد اکرام شفیع، نائب صدر محمد قاسم خلیل درخواستی اور فلورا فاونڈیشن کے فنانس سیکرٹری محمد وقاص جٹ اور فزیکل ٹیچر مزمل حسین اور جام سجاد حسنین تھیم نے ملکر پودے لگائے۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے چیئرمین پروفیسر سردار ساجد محمود خان رند نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ھے اور نبی اکرم ص کی سنت مبارکہ ھے ھم سب کو چاھئیے کہ ھم ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی ابیاری حفاظت کریں۔تحصیل خانپور میں ایک ملین درخت لگانے کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔ ھم سول سوسائٹی خانپور اور تمام مکتبہ ھائے فکر کے افراد کر دعوت دیتے ھیں کہ ھمارے ساتھ شامل ھوں اور اپنے شہر ،تحصیل کو سر سبز شاداب بنائیں۔سرسبز وشاداب پاکستان، سرسبز وشاداب خانپور، سرسبز وشاداب تعلیمی ادارے ھماری اولین ترجیح ھے۔ہر بشر دو شجر کی پالیسی پر عمل پیرا ھو کر ھم اپنی زندگیوں کو خوشگوار صاف شفاف اور سرسبز وشاداب بنا سکتے ھیں۔تحصیل خانپور کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو سرسبز وشاداب بنائیں گے۔ماحولیاتی آلودگی کا واحد حل زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔اخر میں خانپور سینٹرل پبلک سکول کی انتظامیہ کے لئیے دعا کروائی گئی

Leave a comment