
فلورا فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے خان پور شہر میں دس لاکھ درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت وفد نے ہفتہ 13 اگست 2022 کو ڈریم اسکول میں سکول کی بانی میڈم نصرت جہاں، پرنسپل، سٹاف اور ٹیچرز کے ساتھ ملکر پودے لگائے۔ بعد ازاں میڈم نصرت جہاں کے ساتھ ایک فکری نشست بھی ہوئی جس میں فلورا فاؤنڈیشن کا مقصد اور موحولیات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور میڈم نصرت جہاں نے پورے شہر میں شجر کاری کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کر ے کی یقین دھانی کرائی۔
اس موقع پر فلورا فاونڈیشن کے چیئرمین محمد سلیم زاہد، سیکریٹری جمیل اقبال، فایننس سیکریٹری محمد وقاص جٹ، کوآرڈینیٹر محمد صدیق، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند، نائب صدر محمد قاسم خلیل درخواستی بھی ساتھ موجود تھے۔ اللہ تعالٰی قبول فرمائیں۔