
مورخہ 31 جنوری بروز منگل چیف افیسر بلدیہ خانپور خالد محمود خان ببر کی ھدایات پر مسجد النور ماڈل ٹاون کے ساتھ والے پارک عید گاہ میں فلورا فاونڈیشن، بلدیہ خانپور اور انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند کی قیادت میں فنانس سیکرٹری محمد وقاص جٹ اور سینئر وائس چیئرمین محمد اکرام شفیع اور بلدیہ کے بیلدار مالی نے ملکر پودے لگائے، درخت لگانا صدقہ جاریہ ھے اور نبی اکرم ص کی سنت مبارکہ ھے ائیے ھم سب ملکر اپنی تحصیل خانپور کو سرسبز وشاداب بنائیں فلورا فاونڈیشن کے ایک ملین درخت لگانے کے منصوبے کو اگے بڑھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے اور ان کی ابیاری حفاظت کی جائے گی۔ماحولیاتی آلودگی کا واحد حل زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں ائیے فلورا فاونڈیشن کا ساتھ دیں اور اپنی تحصیل خان پور کو سرسبز وشاداب بنائیں