
فلورا فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے اشتراک سے خان پور شہر میں دس لاکھ درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت وفد نے ہفتہ 6 اگست 2022 کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج، خانپور روڈ، سہجہ میں کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل خان صاحب کے ساتھ ملکر پودے لگائے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل خان صاحب نے وفد کو اپنے کالج میں اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ ایک ہزار قلمی گلاب دیکھائے انہیں نے کالج میں دس ہزار درختوں کی پنیری سے پودے تیار کر کے پورے سہجہ میں لگانے کا عزم کیا ہے اللہ تعالی انکو اس پر ثابت قدم رکھے اور باقی تعلیمی اداروں کو بھی انکے نقش قدم پر چل کر خود سے پودے تیار کرکے شجر کاری کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین یا رب العالمین
اس موقع پر فلورا فاونڈیشن کے سیکریٹری جمیل اقبال، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند، نائب صدر محمد قاسم خلیل درخواستی اور جمیعت علمائے اسلام خان پور کے جنرل سیکرٹری مولانا ضیاء الرحمن درخواستی بھی ساتھ موجود تھے۔ اللہ تعالٰی قبول فرمائیں۔