
فلورا فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے اشتراک سے خان پور شہر میں دس لاکھ درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت وفد نے جمعرات 4 اگست 2022 کو گورنمنٹ کالونی ہائی اسکول خانپور میں ناصر حسین صاحب پرنسپل ادارہ سے ملاقات کی اور شجرکاری مہم 2022 23 کے حوالے سے پودے لگائے اور سرسبز وشاداب پاکستان کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر وفد نے گورنمنٹ کالونی ہائی اسکول کی انتظامیہ کو اسکول کی بہترین ہریالی اور پودوں کی دیکھ بھال پر سراہا ۔
گورنمنٹ کالونی ہائی اسکول خان پور میں شجر کاری میں مذکورہ بالا اداروں کے منتظمین اور سٹاف نے بھرپور حصہ لیا جس میں سر ناصر حسین پرنسپل گورنمنٹ کالونی ہائی اسکول ، فلورا فاونڈیشن کے چیئرمین محمد سلیم زاہد، سیکریٹری جمیل اقبال فاننس سکریٹری محمد وقاص جٹ اور لیبر عبداللہ رشید، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند اور سینئر وائس چیئرمین محمد اکرام شفیع قریشی، نائب صدر محمد قاسم خلیل الرحمٰن درخواستی اور جمیعت علمائے اسلام خان پور کے جنرل سیکرٹری مولانا ضیاء الرحمن درخواستی نے اپنے ہاتھوں سے درخت لگائے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین یا رب العالمین