Scroll Top

Plantation at Government Model Secondary School Khanpur

Plantation at Government Model Secondary School Khanpur

گورنمنٹ ماڈل سیکنڈری سکول خانپور میں شجرکاری مہم 2023 24 کے حوالے سے ادارہ کے پرنسپل عبدالشکور ، محمد اختر عباسی،سٹیزن رائٹس فورم جنوبی پنجاب کے چئیرمین و انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے نائب صدر سردار ساجد محمود خان رند اور فلورا فاونڈیشن کے فنانس سیکرٹری محمد وقاص جٹ نے ملکر پودے لگائے اور افتتاح کیا۔ادارہ کے پرنسپل عبدالشکور نے کہا کہ سرسبز وشاداب پاکستان، سرسبز وشاداب ھمارے تعلیمی ادارے کے ویژن کو سامنے رکھتے ھوئے ھم پودے لگائیں اور ان کی ابیاری حفاظت کریں ماحول کو صاف شفاف اور خوشگوار بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔سیکریٹری ایجوکیشن ساوتھ پنجاب کی ھدایات کے مطابق ھم اپنے ادارے میں تمام تر سرگرمیاں منظم انداز سے جاری رکھےھوئے ھیں ائئے ھم سب ملکر اس کارخیر میں اپنا حصہ شامل کریں اور فلورا فاونڈیشن کو مضبوط بنائیں اور اپنے تعلیمی اداروں کو سرسبز وشاداب بنائیں۔سٹیزن رائٹس فورم جنوبی پنجاب کے چئیرمین و انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے نائب صدر سردار ساجد محمود خان رند نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کا واحد حل زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی ابیاری حفاظت کریں درخت لگانا صدقہ جاریہ ھے اور نبی اکرم ص کی سنت مبارکہ ھے ھم سب کو اپنے حصے کا پودا لگانا چاہئیے۔درخت لگائیں اجر کمائیں اس موقع پر انفارمیشن سیکریٹری شکیل آفریدی، ندیم احمد، ابوبکر موجود تھے۔

Leave a comment