
گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر خانپور میں فلورا فاونڈیشن کے کے پلیٹ فارم سے شجرکاری مہم 2023 24 کے سلسلے میں پودے لگائے گئے۔تحصیل خانپور میں ایک ملین درخت لگانے کا کام جاری رھے گا ادارہ ھزا پرنسپل محترمہ صائمہ حمید نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا جس میں ماہر تعلیم سابقہ پرنسپل قائد ایجوکیشنل ٹیچرز ٹریننگ اکیڈمی خانپور محترمہ نصرت جہاں،اوورسیز پاکستانی محمد اسلم رضا ،انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے چیئرمین پروفیسر سردار ساجد محمود خان رند، فلورا فاونڈیشن کے فنانس سیکرٹری محمد وقاص جٹ، ممبر محمد وقار و دیگر نے ملکر پودے لگائے، ماہر تعلیم سابقہ پرنسپل قائد ایجوکیشنل ٹیچرز ٹریننگ اکیڈمی خانپور محترمہ نصرت جہاں نے کہا کہ سرسبز وشاداب پاکستان، سرسبز وشاداب خانپور، سرسبز وشاداب تعلیمی ادارے ھماری اولین ترجیح ہے ماحولیاتی آلودگی کا واحد حل زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی ابیاری حفاظت کریں ماحول کو صاف شفاف اور خوشگوار بنانے کے لئے ھمیں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ھوگا ائیے ھم سب ملکر اپنی تحصیل خانپور کو صاف ستھرا اور سرسبز وشاداب بنائیں،