
فلورا فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے اشتراک سے خان پور شہر میں دس لاکھ درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت وفد نے جمعۃ المبارک 5 اگست 2022 کو گورنمنٹ سکینڈری اسکول ججہ عباسیاں میں سکول کے سٹاف اور ٹیچرز محمد نعمان، محمد سیفل، جام محمد ھارون، منیر احمد خان, عبدالرحمن, طالب حسین کے ساتھ ملکر پودے لگائے۔
اس موقع پر فلورا فاونڈیشن کے چیئرمین محمد سلیم زاہد، سیکریٹری جمیل اقبال، فایننس سیکریٹری محمد وقاص جٹ اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند اور نائب صدر محمد قاسم خلیل درخواستی اور جمیعت علمائے اسلام خان پور کے جنرل سیکرٹری مولانا ضیاء الرحمن درخواستی بھی ساتھ موجود تھے۔ اللہ تعالٰی قبول فرمائیں۔