
گورنمنٹ سیکنڈری سپیشل ایجوکیشن سکول خانپور میں فلورا فاونڈیشن خانپور اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے اشتراک سے شجرکاری مہم 2022 23 کے سلسلے میں پودے لگائے گئے۔ادارہ ھزا کی پرنسپل فوزیہ آمین، سابقہ پرنسپل مہرین یوسف اور پروفیسر ساجد محمود خان رند نے پودے لگا کر افتتاح کیا فلورا فاونڈیشن کے فنانس سیکرٹری محمد وقاص جٹ، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے سینئر نائب صدر محمد قاسم خلیل درخواستی، کوارڈینیٹر محمد سلیم خان پتافی اور سپیشل بچوں نے ملکر ادارے میں پودے لگائے اور ان کی ابیاری حفاظت کے لئیے دعا بھی کروائی گئی پودا لگانا صدقہ جاریہ ھے اور نبی کریم ص کی سنت مبارکہ ھے ھم سب کی ذمہ داری ھے کہ ھم زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی ابیاری حفاظت کریں ماحول کو صاف شفاف اور خوشگوار بنانے کے لئے ھر فرد اپنے حصے کا پودا لگائے۔ہر بشر دو شجر کی پالیسی پر عمل پیرا ھو کر ھم ماحولیاتی آلودگی کو دور کر سکتے ہیں ھمیں اپنے تعلیمی اداروں کو سرسبز وشاداب بنانا ھے سپیشل بچوں نے خوشی محسوس کرتے ھوئے پودے لگائے۔