
فلورا فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے خان پور شہر میں دس لاکھ درخت لگانے کے منصوبہ کے تحت بدھ 30 نومبر 2022 کو گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر خانپور میں میڈم صائمہ اقبال پرنسپل گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن) سے ملاقات کی اور شجرکاری مہم 2022 23 کے حوالے سے پودے لگائے اور مستقبل میں سکول کے لانز کو خوبصورت بنانے کا عزم کیا۔ اس موقع پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے چیئرمین اور سینئر وائس چیئرمین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پرنسپل صائمہ اقبال نے تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر خان پور میں شجر کاری میں مذکورہ بالا اداروں کے منتظمین اور سٹاف نے بھرپور حصہ لیا جس میں فلورا فاونڈیشن کے فاننس سکریٹری محمد وقاص جٹ، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خان پور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند، سینئر وائس چیئرمین محمد اکرام شفیع اور گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر سے میڈم صائمہ اقبال، ندیم نے اپنے ہاتھوں سے درخت لگائے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین یا رب العالمین