
فلورا فاونڈیشن خانپور اور انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے چیئرمین سردار ساجد محمود خان رند کی قیادت میں تھانہ سٹی خانپور میں شجرکاری مہم 2022 23 کے سلسلے میں پودے لگائے۔صدر پریس کلب جام فیاض احمد لاڑ، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے سینئر وائس چیئرمین محمد اکرام شفیع، نائب صدر محمد قاسم خلیل درخواستی اور فلورا فاونڈیشن خانپور کے فنانس سیکرٹری محمد وقاص جٹ نے ملکر پودے لگائے۔ایس ایچ او جام اعجاز احمد لاڑ نے پودا لگا کر افتتاح کیا اورکہا کہ فلورا فاونڈیشن خانپور اور انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتا ھوں کہ انہوں نے ھمارے تھانہ سٹی خانپور کے لئیے سرسبز وشاداب پاکستان کے حوالے سے ھمیں پودے دے رھے ھیں اور تحصیل خان پور میں صاف شفاف اور سرسبز وشاداب خانپور کے اپنی خدمات پیش کر رھے ھیں انہوں نے کہا کہ ھم اپنے تھانہ سٹی کو صاف شفاف اور سرسبز وشاداب بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے میرے تھانے کی مکمل ٹیم اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے جام شکیل احمد اے ایس آئی کے علاوہ تھانے کے عملے نے ملکر پودے لگائے۔اور فلورا فاونڈیشن خانپور نے مستقبل میں مزید تھانہ سٹی میں پودے لگانے کا عزم کیا۔