
فلورا فاونڈیشن خانپور اور انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے اشتراک سے پریس کلب خانپور میں شجرکاری مہم 2022 23 کے سلسلے میں تقریب ھوئی۔نقابت کے فرائض سابقہ جنرل سیکرٹری پریس کلب خانپور راو محمد شفیق نے کی ۔تقریب کی صدارت سابقہ صدر پریس کلب خانپور محمد اشرف مغل نے کی۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے چیئرمین پروفیسر سردار ساجد محمود خان رند اور فلورا فاونڈیشن خانپور کے فنانس سیکرٹری محمد وقاص جٹ نے کہا کہ سرسبز وشاداب پاکستان ھماری اولین ترجیح ہے ،ھم روزانہ کی بنیاد پر تحصیل خانپور میں سینکڑوں کی تعداد میں پودے لگا رھے ھیں ھم نے انشاءاللہ مستقبل میں ایک ملین درخت تحصیل خانپور میں لگانے کا عزم کر رکھا ھے۔پریس کلب خانپور میں پودے لگائے ھیں اور مستقبل میں بھی پریس کلب خانپور کو سرسبز وشاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ماحولیاتی آلودگی کا واحد حل زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں ان کی ابیاری کریں اور حفاظت کریں۔سینئر صحافی مقصود احمد بھٹی و فاروق احمد بھٹی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ اور فلورا فاونڈیشن کے مشکور ھیں کہ انہوں نے جو نیکی کا کام شروع کیا ہے اللہ تعالٰی تمام عہدیداران کو جزائے خیر عطاء فرمائیں ھمیں اپنے ماحول کو صاف شفاف اور خوشگوار بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ھیں تاکہ کلین گرین مہم اور صاف شفاف خانپور پاکستان واضح نظر ا سکے اج ھم سب نے مل کر پریس کلب خانپور میں شجرکاری مہم 2022 23 کے سلسلے میں پودے لگائے ھیں اور ان کئ حفاظت کرنا بھی ھماری ذمہ داری ھے، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے سینئر نائب صدر محمد قاسم خلیل درخواستی، پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی تحصیل خانپور کے چیف آرگنائزر میاں شاہ نواز قریشی، خواتین ونگ کی سٹی چیئرپرسن اقصٰی بخاری ایڈووکیٹ و صدر زیبا ظفر نے کہا کہ سرسبز وشاداب پاکستان سرسبز وشاداب تحصیل خانپور سرسبز وشاداب تعلیمی ادارے سرسبز وشاداب ھمارے گورنمنٹ کے تمام ادارے ھماری اولین ترجیحات میں شامل ھیں پریس کلب خانپور کو خوبصورت بنانے میں اپنی تمام تر ذمہ داریاں ادا کریں گے انسانیت کی خدمت کرنا ھم سب کی ذمہ داری ھے اور موجودہ حالات میں فرسٹریشن کو ختم کرنے کا واحد راستہ سرسبز وشاداب پاکستان ھے۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ھے اور نبی اکرم ص کی سنت مبارکہ ھے ھمیں اپنے ملک کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ھوگا۔تقریب کے اخر میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے سینئر نائب صدر محمد قاسم خلیل درخواستی نے پاکستان کی سلامتی ، استحکام پاکستان و شہدائے پاکستان کے علاوہ سرسبز وشاداب پاکستان کے سلسلے میں دعا کروائ گئی ۔