
فلورا فاونڈیشن اور انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ کے اشتراک سے تحصیل خانپور کے قبرستانوں( شہر خموشاں ) میں پودے لگانے کا سلسلہ جاری ھے مورخہ 14 جنوری بروز ہفتہ کو رنگیلا شاہ نزد درانی چوک کے ساتھ والے قبرستان میں فلورا فاونڈیشن کے فنانس سیکرٹری محمد وقاص جٹ، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے چیئرمین پروفیسر سردار ساجد محمود خان رند بلوچ اور محمد وقار نے پودے لگائے اور قبرستان والوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی اللہ تعالٰی تمام قبرستان والوں کی مغفرت فرمائے آمین