
رینجرز پبلک سکول خانپور میں فلورا فاونڈیشن اور انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے اشتراک سے شجرکاری مہم 2023 24 اور طلباء و طالبات کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کا کردار کے حوالے سے تقریب ہوئی تقریب کی صدارت پرنسپل محترمہ شازیہ نور نے کی۔مہمانان خصوصی ماہر تعلیم سابقہ پرنسپل قائد ایجوکیشنل ٹیچرز ٹریننگ اکیڈمی محترمہ نصرت جہاں ڈپٹی ھیلتھ آفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد بھٹی ، تحصیل چئیرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ خانپور پروفیسر سردار ساجد محمود خان رند اور فلورا فاونڈیشن کے فنانس سیکرٹری محمد وقاص جٹ تھے نقابت کے فرائض انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے چیئرمین پروفیسر سردار ساجد محمود خان رند نے سرانجام دیئے، تمام مہمانوں نے شجرکاری مہم 2023 24 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا سٹاف طلباء نے ملکر فلورا فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے پودے لگائے ایڈمن آفیسر محمد صفدر نے خوش آمدید کہا۔پودے لگانے کے بعد پاکستان کی سلامتی، پاکستان آرمی کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت کروائی گئی اور پاکستان زندہ باد، پاکستان ارمی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ائیے ھم سب ملکر انسانیت کی خدمت کرنے میں اپنا اھم کردار ادا کریں