
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے چئرمین سردار ساجد محمود خان رند کی قیادت میں اور فلورا فاونڈیشن خانپور کے فنانس سیکرٹری محمد وقاص جٹ کےاشتراک سے بلدیہ خانپور کے ساتھ ملحقہ شیر شاہ قبرستان میں پودے لگائے گئے تحصیل خانپور میں ایک ملین درخت لگانے کی مہم کو جاری رکھا جائے گا۔پاکستان زندہ باد موومنٹ پنجاب کے وائس چیئرمین میاں افضال ساجد رامے،چئرمین ضلع بحالی خانپورفیاض خان بلوچ، ڈاکٹر جام احمد فاروق سینئر وائس چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ خانپور محمد اکرام شفیع، سردار نوشاد خان کورائ،محمد راشد اویسی ،محمد رمضان زمیندار،محمد عرفان غنی زمیندار، نے ملکر پودے لگائے۔تمام شخصیات نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ھے اور نبی اکرم ص کی سنت مبارکہ ھے صفائ مہم اور درخت لگانے کی مہم میں تمام اہلیان خانپور کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاھئیے۔اس کار خیر حصہ لینا ھم سب کی ذمہ داری ھے۔ائیے ھم سب ملکر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے پودے لگائیں ماحول کو صاف شفاف اور خوشگوار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں سرسبز وشاداب خانپور ھماری اولین ترجیح ہے