
تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال خانپور میں شجرکاری مہم 2022 23 کے سلسلے میں فلورا فاونڈیشن اور انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے اشتراک سے پودے لگائے گئے۔ایم ایس تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال خانپور ڈاکٹر ڈاکٹر خان وزیر نے پودا لگا کر افتتاح کیا انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل خانپور کے چیئرمین پروفیسر سردار ساجد محمود خان رند سینئر وائس چیئرمین محمد اکرام شفیع فلورا فاونڈیشن خانپور کے فنانس سیکرٹری محمد وقاص جٹ سابقہ ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال خان ، ال پاکستان لاڑ قومی اتحاد کے صدر جام احمد ستار لاڑ نے ملکر پودے لگائے سرسبز وشاداب پاکستان سرسبز وشاداب تحصیل خانپور سرسبز وشاداب تحصیل ھسپتال خانپور ھم سب کی اولین ترجیح ہے ایم ایس تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال خانپور ڈاکٹر ڈاکٹر خان وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا واحد حل زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں ماحول کو صاف شفاف بنائیں۔ہر بشر دو شجر کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشرے کو صاف شفاف اور سرسبز وشاداب بنائیں۔فلورا فاونڈیشن اور انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ کے عہدیداروں کا مشکور ھوں کہ انہوں نے تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال خانپور کو سینکڑوں پودے دئیے ھیں